سول اسپتال آئی ٹی ملازمین کا مستقل نہ کیے جانے پر احتجاج
مظاہرین نے نوکری کی مستقلی کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔
سول اسپتال میں کام کرنے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عارضی ملازمین نے مستقل نہ کیے جانے کیخلاف جمعہ کواسپتال کے شعبہ حادثات کے سامنے احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق سول اسپتال میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت کام کرنیوالے50سے زائد ملازمین نے مستقل نہ کیے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، ان مظاہرین نے نوکری کی مستقلی کے حق میں شدید نعرے بازی کی، اسی اثنامیں اسپتال انتظامیہ نے شعبہ حادثات کوعارضی طورپر بندکردیا جس کی وجہ سے سیکڑوں مریضوں کو حصول علاج میں شدید دشواریوںکاسامنا کرنا پڑا۔
ایک گھنٹے تک مظاہرہ جاری رہنے کے بعدملازمین پرامن طور پر منتشرہوگئے اور اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوگئے تاہم اسپتال کی انتظامیہ کے اے ایم ایس افسرکے مطابق سول اسپتال میں کوئی اسامی خالی نہیں اورانھیں مستقل نہیں کیاجاسکتا۔