نئی فلموں میں ہر طرح کا کردار نبھاؤں گی پریانکا چوپڑا
اداکارہ نے بالی وڈ کی مہنگی ترین آئٹم گرل ہونے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔
بالی وڈاداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ اپنے کام کو خوبی سے کرنے کے لیے محنت کرتی ہوں۔ نئی فلموں میں ہر طرح کا کردار نبھاؤں گی۔
انھوں نے کہا کہ مقابلہ کے رجحان سے فنکار میں نکھار آتاہے اور کام بھی بہتر ہوتا ہے ۔واضح رہے کہ اداکارہ نے کرینہ کپور ،ایشوریا رائے ،کترینہ کیف اور ملائیکہ اروڑا سمیت کئی صف اول کی ہیروئنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بالی وڈ کی مہنگی ترین آئٹم گرل ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ 2 اعشاریہ 8 کروڑ کے عوض ہدایتکار سنجے گپتا کی فلم''شوٹ آؤٹ ایٹ واڈالا'' کے لیے عکس بند کروائے گئے پریانکا چوپڑا کے آئٹم سونگ کی وڈیو منظر عام پر آگئی۔
''ببلی بدمعاش ہے'' کے بولوں پر مبنی پریانکا کے پہلے آئٹم سونگ کے لیے ڈانس کوریوگرافی احمد خان نے کی ہے جسے معروف پلے بیک سنگر سونیدی چوہان کی آواز میں نامور موسیقار و گلوکار انوملک نے کمپوز کیا ہے۔ آئٹم سونگ کے لیے پریانکا کے کاسٹیوم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اورمعروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ LED لائٹس سے مزین انکا لباس 1981 میں امیتابھ بچن کی فلم یارانہ بلب والے ڈریس سے مماثلت رکھتا ہے جسکے ذریعے پریانکا امیتابھ کوٹریبیوٹ پیش کررہی ہیں۔