ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 38 کروڑ ڈالر دے گا

امدادشاہراؤں اوروسطی پنجاب میں شہری خدمات کو بہتربنانے پرخرچ کی جائیگی۔

 18 کروڑ ڈالرکی پہلی قسط این اے 55 کے روڈ نیٹ ورک کی بہتری کیلیے دی جائیگی۔ فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک راہداری ترقی سرمایہ کاری پروگرام (سی اے آر ای سی) اور پنجاب کے وسطی شہروں میں خدمات کی بہتری کے منصوبوں کیلیے پاکستان کو 38 کروڑ ڈالرقرض فراہم کریگا۔

سیکریٹری اقتصادی امورڈویژن عارف احمد خان اورپاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر شوہانگ یانگ نے اس ضمن میں2معاہدوں پر دستخط کیے۔اس موقع پرنیشنل ہائی وے اتھارٹی اور لوکل گورنمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ پنجاب کے نمائندے بھی موجود تھے۔


معاہدوں کے مطابق18 کروڑ ڈالرکی پہلی قسط این اے 55 کے روڈ نیٹ ورک کی بہتری کیلئے دی جائے گی۔ این ایچ اے 66 کلومیٹر پٹارو سیہون روڈ اور 43 کلومیٹر طویل رتوڈیر وشکار پور روڈکی دو، دواضافی لینز تعمیر کریگا جبکہ34کلو میٹر طویل چاررویہ درہ آدم خیل پشاور روڈ کی بحالی میں بھی منصوبے کاحصہ ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب کے وسطی شہروں کی بہتری سے متعلق سرمایہ کاری منصوبے کیلئے 20 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

معاہدوں پردستخطوں کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نے کہا کہ پاکستان میں انفرا اسٹرکچر کی ترقی اور شہری خدماتمیں بہتری کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک کاتعاون قابل ستائش ہے۔

واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون کے تحت بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کیلیے بھی 80 کروڑ ڈالر دیگا۔
Load Next Story