الیکشن کمیشن کی خواجہ سراؤں کو بطور ووٹر رجسٹریشن کی یقین دہانی

عام انتخابات 2018ء میں پولنگ اسٹیشنز پر خواجہ سراؤں کو ووٹ ڈالنے کی ترجیح دی جائے گی، سیکریٹری الیکشن کمیشن

عام انتخابات 2018ء میں پولنگ اسٹیشنز پر خواجہ سراؤں کو ووٹ ڈالنے کی ترجیح دی جائے گی، سیکریٹری الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے خواجہ سراؤں کو بطور ووٹر رجسٹریشن کی یقین دہانی کرا دی۔


سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ جنوری2018ء میں ووٹر فہرستوں کی نظرثانی کے عمل میں خواجہ سراؤں کو بطور ووٹر رجسٹرکرنے کیلیے تمام ضلعی الیکشن کمشنرزکو ہدایات دی جائیں گی جب کہ عام انتخابات 2018ء میں پولنگ اسٹیشنز پر خواجہ سراؤں کو ووٹ ڈالنے کی ترجیح دی جائے گی تاکہ ان کو پولنگ اسٹیشنز پر کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

قبل ازیں خواجہ سراؤں کے ایک وفد نے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پرکمیشن نے ووٹر فہرستوں میں بطور ووٹر خواجہ سراؤں کے اندراج اور پولنگ کے دوران پیش آنے والے مسائل کے بارے میں تحفظات کا اظہارکیا۔
Load Next Story