بیٹے کی پیدائش نے شین واٹسن کا غصہ ٹھنڈا کردیا

نئی دہلی میں چوتھے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو جوائن کرنے کا امکان۔

نئی دہلی میں چوتھے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو جوائن کرنے کا امکان۔ فوٹو: گیٹی امیجز/فائل

GILGIT:
بیٹے کی پیدائش نے آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن کا غصہ ٹھنڈا کردیا۔


انھیں دورہ بھارت میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر موہالی ٹیسٹ کی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا، جس پرچراغ پا ہونے کے بعد وہ بوریا بستر لپیٹ کر وطن واپس لوٹ آئے تھے،انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی دھمکی بھی دی تھی تاہم اب ان کا موڈ اچھا ہو گیا،اس بات کا بھی امکان روشن ہو گیا کہ وہ نئی دہلی میں چوتھے ٹیسٹ سے قبل بھارت واپس چلے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشز سے قبل واٹسن کا ٹیم سے دور جانا ممکن نہیں ہے، ان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے اخبار نے لکھا کہ وہ بھارت کیخلاف سیریز کا چوتھا ٹیسٹ کھیلنا چاہتے ہیں، واٹسن اہلیہ لی اور نومولود ول کے ساتھ تین،چار دن قیام کے بعد دوبارہ ٹیم کو جوائن کرسکتے ہیں۔
Load Next Story