قومی ون ڈے کرکٹ کراچی نے کوئٹہ کو 9 وکٹ سے ٹھکانے لگادیا
ملتان ٹائیگرز نے لاہور ایگلز کو 8 وکٹ سے زیر کیا، سیالکوٹ اسٹالینز نے بہاولپور اسٹیگز اورفیصل آباد وولفز نے۔۔۔
قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی ڈولفنز نے کوئٹہ بیئرز کو9 وکٹ سے ٹھکانے لگا دیا۔
ملتان ٹائیگرز نے لاہور ایگلز کو8 وکٹ سے زیر کیا، سیالکوٹ اسٹالینز نے بہاولپور اسٹیگز اورفیصل آباد وولفز نے راولپنڈی ریمز کیخلاف فتوحات سمیٹیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں کراچی ڈولفنز کیخلاف کوئٹہ بیئرزکی ٹیم 120رنز پر ڈھیر ہوگئی، تیمور علی نے36 اور بسم اللہ خان نے22 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کی، دیگر بیٹسمین جلد بازی میں وکٹیں گنواکر رخصت ہوئے، عاطف مقبول اور حارث ایاز نے3،3 پلیئرز کو آؤٹ کیا، محمد سمیع کے حصے میں2 وکٹیں آئیں،فاتح سائیڈ نے ہدف 15.3اوورز میں شاہ زیب کی وکٹ گنواکر حاصل کرلیا، خالد لطیف نے41 گیندوں پر ناقابل شکست65 رنز کی اننگز کھیلی، سعید بن ناصر نے33 رنز بنائے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور لائنز نے میزبان کیخلاف174 رنز بنائے، محمد ارشاد نے69 ، اسفند مہران نے42 اور جنید ضیا نے23 رنز اسکور کیے، رضوان حیدر نے 4 اور عامریامین نے3پلیئرز کو آؤٹ کیا، ملتان ٹائیگرز نے ہدف27.2 اوورز میں صرف 2 وکٹ پر حاصل کرلیا، شعیب مقصود نے ناقابل شکست87 رنز بنا کرٹیم کی فتح میں اہم کردار اداکیا، ذیشان اشرف 39 اور رمیز عالم22 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔
شہید بے نظیر بھٹو اسٹیڈیم گڑھی خدابخش میں سیالکوٹ اسٹالینز نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بہاولپور اسٹیگز پر6 وکٹ سے فتح پائی، پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد ناکام ٹیم 39.1 اوورز میں162 رنز پر پویلین لوٹ گئی، حماد طارق29، فیصل الٰہی27 اور ذیشان خالد21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نبیل ملک اور عدیل ملک نے 3،3 وکٹیں لیں، فاتح سائیڈ نے ہدف حاصل کرنے کیلیے41.2 اوورز میں4 وکٹیں گنوائیں، ایوب ڈوگر نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ سے ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا، انھوں نے ناقابل شکست66 رنز کی اننگز کھیلی، یاسر عزیز55 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، کامران حسین اور عمران اللہ نے2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
میر پور کرکٹ اسٹیڈیم آزاد کشمیر میں فیصل آباد وولفز نے موسم کی خرابی کے باعث 28 اوورز پر مشتمل میچ میں راولپنڈی ریمز کو 47 رنز سے قابو کیا، فاتح ٹیم نے 4 وکٹ پر229 رنز بنائے، جہانداد نے ناٹ آؤٹ76، عماد محمود نے53 اور عمران احمد نے43 رنز اسکور کیے، راولپنڈی کی ٹیم 25 اوورز میں182رنز کی مہمان ثابت ہوئی، محمد نواز60 اور بابر نعیم34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سمیع اللہ نیازی نے3 جبکہ عمران خالد اور عمران احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کراچی زیبراز کا ایبٹ آباد فالکنز جبکہ اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ میں میزبان اور پشاور پینتھرزکا میچ بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا۔