خیبر ایجنسی نیٹو کنٹینر پر فائرنگ ڈرائیور جاں بحق دھماکوں میں6شدت پسند ہلاک
کنٹینرپرحملہ ٹیڈی بازارمیںکیاگیا،کلینرزخمی پاک افغان شاہراہ،سپلائی عارضی بند،عبداللہ عظام بریگیڈنے ذمے داری قبول کرلی
PROVIDENCE:
خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں نامعلوم افراد نے نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کرکے ڈرائیور کو ہلاک اور کلینر کو زخمی کردیا، عبداللہ عزام بریگیڈ نے ذمے داری قبول کرلی۔ پولیٹکل ایجنٹ جمرود کے مطابق ٹیڈی بازار میں موٹرسائیکل سواروں نے کنٹینر پر فائرنگ کی جس سے ڈرائیور شہزادہ جاں بحق اور کلینر معمولی زخمی ہوا، خاصہ دار فورس کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے، اے ایف پی کے مطابق مقامی انتظامیہ کے عہدیدار بختیار خان نے بتایا کہ حملہ جیپ میں سوار تین افراد نے کیا ،
واقعہ کے بعد پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک کئی گھنٹے تک معطل رہی، ادھرتحصیلدار جمرود عصمت اللہ نے بتایاکہ ڈرائیور نیٹو نہیں بلکہ افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کے کنٹینر کا تھا ،آن لائن کے مطابق واقعہ کے بعد نیٹو سپلائی عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ ادھر خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ اکاخیل میں بارودی مواد پھٹنے سے کالعدم لشکر اسلام کے اہم کمانڈر سمیت 5 شدت پسند ہلاک ہوگئے،ذرائع کے مطابق کمانڈر سید رحمان ساتھیوں کے ہمراہ ملورٹ کے مقام پر اپنے مرکز سے بارودی مواد کسی اور جگہ منتقل کررہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا جس سے سید رحمن اور اس کے چار ساتھی موقع پر ہلاک ہوگئے ۔
اکاخیل ہی کے علاقہ میں کالعدم تحریک طالبان کے 2 شدت پسند ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے ہلاک ہوگئے، باڑہ کے علاقہ شلوبر میں مکان پرگولہ گرنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، آئی این پی کے مطابق وانا بازار میں ملانذیر گروپ اور کمانڈر غلام جان کے حامیوں کے مابین لڑائی میں ایک جنگجوہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، مرنیوالے جنگجو کا تعلق غلام جان گروپ سے ہے،
پشاور کے علاقہ چمکنی میں دوگروپوںکے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق فریقین آپس میںرشتہ دار ہیں ، ایک اور واقعہ میں چلتی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مینگورہ کے نواحی علاقوں فضاگھٹ اور پانڑ میں گھر گھر تلاشی آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے بھاری تعداد میں غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔