ڈائریکٹر پی ٹی وی راولپنڈی فخرحمید اور اہلیہ مردہ پائے گئے
فخر گھر کے واش روم میں گر کر سر میں چوٹ لگنے سے اور اہلیہ صدمے سے چل بسیں، پولیس
MADRID:
راولپنڈی میں تھانہ صادق آبادکے علاقے میں داتا گنج بخش روڈ کے قریب رہائش پذیر پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر آئی ٹی فخر حمید اہلیہ سمیت پراسرار حالت میں مردہ پائے گئے۔
واقعات کے مطابق بتایاگیا ہے کہ55 سالہ فخر حمید گزشتہ روز سے بیمار تھے اور وہ دل کے مریض تھے جبکہ ان کی 50 سالہ اہلیہ حمیرا بھی کینسر کی مریضہ تھیں۔ انھوں نے گھر میں خاتون ملازمہ بھی رکھی ہوئی تھی جبکہ گود لی گئی7 سالہ بچی کی پرورش بھی کر رہے تھے، منگل کو بچی اسکول چلی گئی، دونوں میاں بیوی گھر میں تھے، اس دوران فخر حمید واش روم گئے جہاں پر اسرار طور پر گر کر زخمی ہوگئے اور اسی حالت میں دم توڑ گئے، ان کی اہلیہ کی لاش بھی واش روم کے دروازے کے قریب سے ملی تاہم پولیس نے اطلاع ملنے پر لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیں۔
پولیس کے مطابق فخر حمید دوران غسل گرکر چوٹ کے باعث زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے اور ان کی اہلیہ صدمہ برداشت نہ کر سکنے سے دم توڑ گئیں، جبکہ پولیس نے گھریلو ملازمین کو تحویل میں لے لیا ہے۔
''ایکسپریس'' کے رابطہ کرنے پر نیو ٹاؤن سرکل کے ہوم سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ کے انچارج عزیز سلطان نے بتایا کہ جائے وقوع سے شہادتیں اکھٹی کر لی گئی ہیں، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی صورت حال واضح ہوگی۔
دوسری جانب وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات و منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا، چیئرمین پی ٹی وی عطاالحق قاسمی، اعلیٰ افسران اورکارکنان نے پی ٹی وی کے ڈائریکٹر فخر حمید اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے، مرحوم طویل عرصے سے پی ٹی وی کے شعبہ انفارمیش ٹیکنالوجی سے وابستہ رہے۔