شیخوپورہ میں کچہری میں فائرنگ سے سابق یوسی ناظم سمیت 3 افراد ہلاک

جاں بحق افراد قتل کیس میں پیشی پر آئے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے انہیں گولیاں مار کر قتل کردیا۔

مقتولین پیشی پر آئے تھے کہ گھات لگائے ملزمان نے انہیں گولیاں مار کر قتل کردیا۔ فوٹو: فائل

ضلع کچہری میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ کی ضلع کچہری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں سابق یوسی ناظم نذیر ڈوگر، اس کا محافظ اصغر علی اور شہزاد نامی شخص شامل ہے۔ جاں بحق افراد کچہری میں ایک قتل کیس میں ملزم تھے اور پیشی پر آئے ہوئے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے انہیں گولیاں مار کر قتل کیا۔

ملزمان واردات کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ نذیر ڈوگر ساہو کی ملیاں کا سابق ناظم تھا۔ ڈی پی او شیخو پورہ سرفراز خان ورک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔
Load Next Story