ملک ٹوٹا تو ذمے دار عدلیہ ہوگی یوسف رضا گیلانی

میری نااہلی کا ذمے دارکون ہے ؟ تاریخ بتائے گی، میری قربانی کافی ہونی چاہیے

میری نااہلی کا ذمے دارکون ہے ؟ تاریخ بتائے گی، میری قربانی کافی ہونی چاہیے ۔ فوٹو فائل

KARACHI:
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ سوئس عدالتوںکوخط نہ لکھنا مجھے نکالنے کابہانہ تھا، میری نااہلی کا ذمے دار کون ہے تاریخ بتائے گی، ایک ٹی وی انٹرویومیں یوسف رضاگیلانی نے کہا اداروں میں تصادم ہوا توکچھ نہیں بچے گا۔انھوں نے کہاکہ دوسرے وزیراعظم کو نکالنے کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا ،

میری قربانی کافی ہونی چاہے،دوسرے وزیراعظم کو نکالنا ملک توڑنے کے مترادف ہوگا، جس کی ذمے دار عدلیہ ہوگی ۔یوسف رضا گیلانی نے کہامیرے خلاف سازش میں وہ شریک ہیںجن کو میرے جانے سے فائدہ ہوا، انھوںنے کہاکہ میں اسٹیبلشمنٹ سے خوش تھا،وہ مجھ سے خوش تھے یانہیں ان سے پوچھیں ،مجھے نکالنے کا فیصلہ چیف جسٹس نے کیا اسٹیبلشمنٹ نے نہیں ۔یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ تیسری بار وزیراعظم نہ بننے کی شرط ختم کرکے پارٹی کوناراض کیا۔


انھوں نے کہاکہ میں (ن) لیگ سے ٹھیک تھا وہ مجھ سے ٹھیک نہ تھے ۔انھوں نے کہاکہ چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ مہران گیٹ میں رقم لینے والوں کے نام عام کریں، انھوںنے کہاکہ ملٹری لیڈر شپ یا آرمی چیف نے کبھی پارلیمنٹ میں آکر جواب نہیں دیا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیں مشرف کی طرح عدلیہ کو دیوار سے لگانے کی ضرورت نہیں ،ہم نے 19 ویں ترمیم صرف اور صرف عدلیہ کے لیے پاس کی تھی۔

 
Load Next Story