شام کے وزیر اعظم منحرف ہو رک اردن پہنچ گئے جھڑپوں میں مزید91ہلاک
اسدکااقتدارگرنے کے قریب ہے،ریاض حجاب،انقلابیوں کاساتھ دینے کااعلان
SALEH PAT:
شام کے شہرحلب میں سرکاری فوج نے باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پرگولا باری جاری رکھی،ملک بھرمیں پرتشددکارروائیوں میں91 افرادہلاک ہوگئے جن میں57 شہری اور24 سرکاری فوجی شامل ہیں۔ دارالحکومت میں بھی جھڑپیں ہوتی رہیں۔وزیراعظم ریاض حجاب صدربشارالاسدکا ساتھ چھوڑ کرخاندان سمیت اردن پہنچ گئے ہیں۔
ان کے ترجمان محمدالعطری کے مطابق وہ منحرف ہوکر''انقلابیوں '' سے جا ملے ہیں۔انھوں نے ایک بیان میں صدربشارالاسد پراپنے ہی لوگوں کے قتل عام کا الزام لگایا ہے اور کہاہے کہ چارعشروں پرمحیط اسدخاندان کا اقتدار اب گرنے کے قریب ہے ۔ریاض حجاب کا تعلق سنی مسلک سے ہے اوروہ دیرالزورعلاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انھیں دو ماہ قبل وزیراعظم مقررکیاگیاتھا۔دوسری طرف سرکاری ٹی وی نے اعلان کیاہے کہ ریاض حجاب کوبرطرف کر دیاگیاہے۔
ان کی جگہ عمرغلونجی کووزیراعظم مقرر کر دیا گیا ہے جوعبوری حکومت چلائینگے۔پیرکی شام سرکاری ٹی وی اورریڈیو کی عمارت میں دھماکا ہوا جس میں تین افرادزخمی ہوئے ہیں۔شام کے وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ شام میں جس سطح کے عہدیداربھی منحرف ہوں حکومت پرکوئی اثرنہیں پڑے گا۔
شامی اپوزیشن کے سربراہ عبدالباسط نے ریاض حجاب کے منحرف ہونے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بشارالاسدکا اقتداراب بکھر رہا ہے۔ امریکا نے کہاہے کہ ریاض حجاب کے منحرف ہونے سے لگتاہے کہ بشارالاسد اب اقتدارپراپنا کنٹرول کھوچکے ہیں۔