کوہستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کو لے جانے والی کوسٹرکو حادثہ 23 اہلکار شہیدآئی ایس پی آر

کوسٹرراولپنڈی سے گلگت جارہی تھی کہ کوہستان کےقریب حادثے کا شکار ہوگئی،جاںبحق اہلکاروں کاتعلق ناردرن لائٹ انفنٹری سےتھا

جاں بحق اہلکاروں کاتعلق ناردرن لائٹ انفنٹری سےتھا اوروہ سوات سے گلگت جارہے تھے، آئی ایس پی آر فوٹو: اظہار علی

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کو لے جانے والی کوسٹرکے حادثے کے نتیجے میں 23 اہلکار شہید ہوگئے۔


آئی ایس پی آرکےمطابق کوسٹرمیں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے25 اہلکار اور 2 سویلین سوارتھے جبکہ کوسٹرراولپنڈی سے گلگت جارہی تھی کہ کوہستان کےقریب حادثے کا شکار ہوگئی، جاں بحق اہلکاروں کاتعلق ناردرن لائٹ انفنٹری سےتھا اور وہ چھٹیاں منانے اپنے گھروں کو جارہے تھے۔

ڈی پی او کوہستان اکبر علی کے مطابق کوسٹر میں 30 کےقریب اہلکار اورمسافرسوارتھے ، بظاہر حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کا نتیجہ نظر آتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ علاقہ دور دراز ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
Load Next Story