بھارت نے پاکستان میں ایشین ایمرجنگ نیشنز کرکٹ کپ کے انعقاد کی مخالفت کردی
ہم سے مشاورت کے بغیر میزبان کا انتخاب کیا گیا، اپنی ٹیم نہیں بھیجیں گے، بھارت
بھارت نے پاکستان میں ایشین ایمرجنگ نیشنز کرکٹ کپ کے انعقاد کی مخالفت کر دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 6ملکی ایونٹ کی میزبانی کے حقوق اکتوبر میں لاہور میں منعقدہ اجلاس کے دوران پاکستان کو دیے گئے تھےاس اجلاس میں بھارت شریک نہیں ہوا تھا۔ تاہم اب گزشتہ دنوں دبئی میں ہونے والی میٹنگ میں بھارت نے اس فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیاہے۔
بھارت کا کہنا ہے کہ ہم سے مشاورت کے بغیر میزبان کا انتخاب کیا گیالہٰذاہم اپنی ٹیم نہیں بھیجیں گے۔ دوسری جانب سری لنکا و دیگر نے ٹیمیں بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔