شاہ زیب قتل کیساسپیشل پراسیکیوٹر کی تبدیلی پر مدعی کے وکیل کا اعتراض

نئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی موجودگی میں کیس نہیں چلائیں گے، وکیل فیصل قریشی

نئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی موجودگی میں کیس نہیں چلائیں گے، وکیل فیصل قریشی فوٹو: فائل

KARACHI:
شاہ زیب قتل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر کی تبدیلی پر مدعی کے وکیل نےاعتراض کے بعد سماعت بغیر کسی کارروائی کے پیر تک ملتوی کردی گئی۔


شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لایا گیا ، جہاں سماعت شروع ہونے سے قبل ہی مدعی اورنگ زیب خان کے وکلا نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں اسپشل پراسیکیوٹر کو بدلنےپر اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پراسیکیوٹر کی موجود گی میں اہم شہادتیں اور ثبوت ضائع ہونےکا خدشہ ہے ، اسی لئے پرانے پراسیکیوٹر شاہد آرائیں کو ہی مقرر کیا جائے جس پر عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

وکیل فیصل قریشی نے مطالبہ کیا کہ نئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی موجودگی میں کیس نہیں چلائیں گے اور مظفر سولنگی کی تعیناتی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے جبکہ تفتیشی افسرکوبھی نئے پراسیکیوٹر کی تقرری پر تحفظات ہیں۔
Load Next Story