حکمران آخری روز قومی خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹ رہے ہیںخواجہ آصف

ایسے بیوروکریٹس اورافسران جو حکومت کے ان جرائم میں ساتھ دے رہےہیں ان کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ خلاف ضابطہ کام نہ کریں۔

سپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ حکومتی اقدامات کا نوٹس لیں،خواجہ آصف فوٹو: ایکسپریس/فائل

مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے آخری روز جس طرح قومی خزانے کو لوٹا ہے اقتدار میں آکراس حوالے سے ایسی تمام ٹرانزیکشنز کا آڈٹ کرائیں گے۔


ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت آخری دن ملک کے طول وعرض میں لوٹ مارمیں لگی ہوئی ہے، مسلم لیگ(ن)حکومت کے ان تمام کاموں پرنظررکھے ہوئے ہے، ایک ایک منٹ میں سمریاں منظوراورتبدیل ہورہی ہیں،حکومت کے آخری روزفائلیں ہاتھوں ہاتھ بھیجی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی خزانہ ہے کوئی مال غنیمت نہیں جس کو آخری دن اتنی بے دردی سے لوٹا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے بیوروکریٹس اورافسران جو حکومت کے ان جرائم میں ساتھ دے رہےہیں ان کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ خلاف ضابطہ کام نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے آخری دنوں میں ہونے والی تمام ٹرانزیکشنز کا آڈٹ کرایا جائے گا اوراس حوالے سے میں سپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ حکومتی اقدامات کا نوٹس لیں۔
Load Next Story