صوبوں میں ڈمی وزیراعلیٰ کے بجائے اچھی شہرت کے حامل افراد کو لایا جائے شہباز شریف

صوبوں میں مک مکا کے بجائے اچھی شہرت کے حامل افراد کو نگراں وزیراعلیٰ بنایا جائے، شہباز شریف

نگراں وزیراعظم کے لیے اپوزیشن کی جانب سے پیش کئے گئے دونوں امیدوار موزوں ترین ہیں، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

لاہور:
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبوں میں مک مکا کے بجائے اچھی شہرت کے حامل افراد کو نگراں وزیراعلیٰ بنایا جائے۔


اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر غور کیا گیا، اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے اپوزیشن کی جانب سے پیش کئے گئے دونوں امیدوار موزوں ترین ہیں، صوبوں میں ڈمی وزیراعلیٰ نہ لائیں جائیں۔ مک مکا کے بجائے اچھی شہرت کے حامل افراد کو نگراں وزیراعلیٰ بنایا جائے۔
Load Next Story