کسی فنکار کا عوام میں مقبول ہونا مشکل ہے مگر ناممکن نہیں ثنا جاوید

ماضی میں پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں اورتکنیک کاروں نے محنت اورلگن سے ایسے کارنامے انجام دیے، اداکارہ

ٹی وی سے فلم کا رخ کرنیوالے فنکاراپنی سمت تبدیل کرلیں توانھیں اندازہ ہوگا کہ ایک فلم اسٹارکا کیا مقام ہے، ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

اداکارہ وماڈل ثنا جاوید نے کہا ہے کہ موجودہ دورمیں بھی فنکاروں کو اس طرح کے مقام کوپانے کیلیے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے تاہم کسی فنکار کا عوام میں مقبول ہونا مشکل ہے مگر ناممکن نہیں۔


''ایکسپریس '' سے گفتگو کرتے ہوئے ثنا جاوید نے کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک مختلف ادوارمیں بہت سے مقبول فنکارہوئے اوران کا تذکرہ کیے بغیرفلم انڈسٹری کی تاریخ مکمل نہیں ہوتی، لیکن پاکستان کے عظیم فنکاروں کی بات کریں توماضی کے معروف فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کے بل پرفلم انڈسٹری کوجس مقام پرپہنچایا، اس تک پہنچنے کیلیے موجودہ دورکے فنکاروں کو بڑا لمبا سفرطے کرنا ہوگا۔ کیونکہ ماضی میں نہ تومیڈیا تھا اور نہ ہی سوشل میڈیا، لیکن اس کے باوجود فنکاروں کے چاہنے والے ان کی ہربات سے باخبررہتے تھے اوران کواپنانے وچاہنے کا اندازبھی بڑا نرالا تھا۔ اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے فنکاروں کو ایسا کام کرنے کی ضرورت ہے، جس سے وہ لوگوں کے قریب آسکیں۔

اداکارہ نے کہا کہ فنون لطیفہ میں سب سے اہم شعبہ فلم ہے اوراس سے وابستہ لوگوں کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اگرٹی وی سے فلم کا رخ کرنے والے فنکار اپنی ڈائریکشن بدلیں توانھیں اندازہ ہوگا کہ ایک فلم اسٹارکا کیا مقام ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ موجودہ دورمیں نوجوان فلم میکرز اورفنکارمل کرایسا کام کریں کہ دیکھنے والے شائقین ان پررشک کریں۔ یہ ٹاسک مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔
Load Next Story