سال 2017 حادثات میں 962 افراد ہلاک سیکڑوں زخمی

دیگر واقعات میں 692 افراد لقمہ اجل بنے،کچی شراب پینے سے9افراد ہلاک ہوگئے۔

ماہ مئی میں ڈوب کر28افرادجاں بحق،جون میں 13 افراد کی لاشیں ملیں۔ فوٹو: فائل

رواں سال ٹریفک حادثات میں 962 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں افراد زخمی ہوئے جبکہ شہر میں دیگر واقعات میں 692افراد لقمہ اجل بنے۔

ماہ جنوری میں ٹریفک حادثات میں نیوی افسر ، پولیس اہلکار، خواتین اور بچوں سمیت58افراد ہلاک ہوئے تھے ، کرنٹ لگنے سے 11 افراد ، ڈوب کر 4افراد ، گر کر 5افراد ، ٹرین حادثات میں 7 افراد ، دب کر 4افراد ہلاک ہوگئے تھے، لیاری کے علاقے کچرے میں لگنے والی آگ سے دم گھٹنے سے2کم عمر بھائی اور ایک کمسن بہن جاں بحق ہوئی تھی۔

ماہ فروری میں شہر کے مختلف ٹریفک حادثات میں نیوی اہلکار ، 4طلبہ، خواتین اور کم عمر بچوں سمیت84افراد جاں بحق ہوئے۔ شہر کے مختلف مقامات سے 13لاشیں ملیں ،ٹرین کی زد میں آکر 3افراد ہلاک ہوئے ،دم گھٹنے ، گرنے اور ملبے تلے دب کر 15افراد ہلاک ہوئے ، کرنٹ لگنے سے 2افراد ، جھلس کر ایک شخص ، زیر زمین دھماکے سے ایک شہری ہلاک ہوا ، ڈوبنے سے 4سالہ بچی سمیت3افراد ہلاک ہوئے ۔

ماہ مارچ کو ٹریفک حادثات میں نیوی کے افسر ، خواتین اور بچوں سمیت 82افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ ٹرین کی زد میں آکر 6افراد لقمہ اجل بنے تھے ، چھت سے گر کر ، دیوار گرنے اور دیگر واقعات میں 13افراد ہلاک ہوگئے تھے،کرنٹ لگنے سے 11افراد ہلاک ہوئے ، کم عمر بچی اور خاتون سمیت2افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ، 2 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے ،شہر کے مختلف علاقوں سے 10 افراد کی لاشیں ملی، 15مارچ کو آرام باغ کے علاقے میں کچی شراب پینے سے 4دوست ہلاک ہوئے تھے۔

ماہ اپریل میں شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات خواتین اور بچوں سمیت85افراد ہلاک ہوئے ، ،ٹرین کی زد میں آکر 6افراد ہلاک ،ایک شخص جھلس کر ایک شہری اورزہر کھاکر ایک شخص ہلاک ہوا ،ڈوب کر 12افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،دم گھٹنے سے 3افراد ہلاک ہوئے ،شہر کے مختلف مقامات سے 15 افراد کی لاشیں ملیں۔ اونچی عمارت ، بس کی چھت سے گر کر اور مٹی کاتودہ گرنے سے 9افراد لقمہ اجل بنے جبکہ کرنٹ لگنے سے 10افراد ہلاک ہوگئے۔

ماہ مئی میں شہر کے مختلف علاقوںمیں ٹریفک حادثات خواتین اور بچوں سمیت96 افراد ہلاک ہوئے ،ٹرین کی زد میں آکر 3افراد ہلاک ،ایک شخص جھلس کر ہلاک ہوا ،ڈوب کر 28افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،دم گھٹنے سے میاں، بیوی اوربچے سمیت 3افراد جاں بحق ہوئے۔ شہر کے مختلف مقامات سے 27 افراد کی لاشیں ملیں ، اونچی عمارت ، بس کی چھت سے گر کر 15 افراد لقمہ اجل بنے ، جبکہ کرنٹ لگنے سے 17افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ہیٹ اسٹروک سے 2افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ماہ جون میں شہر کے مختلف علاقوںمیں ٹریفک حادثات خواتین ، بچوں اورپولیس اہلکار سمیت81افراد ہلاک ہوئے ،3افراد جھلس کر ہلاک ہوئے ،ڈوب کر 19 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے شہر کے مختلف مقامات سے 13 افراد کی لاشیں ملیں ، اونچی عمارت ، بس کی چھت سے گر کر 14 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ کرنٹ لگنے سے 34افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پتنگ کی ڈور پھیر جانے سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔


ماہ جولائی میں شہر میںٹریفک حادثات میں پولیس افسر و اہلکار سمیت 82 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ، کرنٹ لگنے سے 32 افراد ہلاک ، ڈوب کر 17افراد لقمہ اجل بنے ، چھت سے گر کر، دیوار گرنے و دیگر واقعات میں باپ ، بیٹے سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے ، ٹرین کی زد میں آکر 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، زہریلی چیز کھانے سے ایک شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ، جبکہ شہر کے مختلف مقامات سے ایک خاتون سمیت 10افراد کی لاشیں ملیں۔

ماہ اگست میں شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں پولیس اہلکار اور رینجرز اہلکار سمیت 112افراد جاں بحق ہوئے ، مختلف مقامات سے 14 لاشیں ملیں،ٹرین کی زد میں آکر اے ایس آئی سمیت8افراد ہلاک ہوئے ،جھلس کر ماں بیٹی سمیت9افراد ہلاک ہوئے ، ملبے تلے دبنے اور گرنے کے واقعات میں رینجرز اہلکار سمیت22افراد جاں بحق ہوئے ،ڈوب کر 22افراد لقمہ اجل بنے ،دم گھوٹنے سے 3افراد جبکہ کرنٹ لگنے سے 41افراد جاں بحق ہوئے۔

ماہ ستمبر میں ٹریفک حادثات میں 62افراد اور دیگر واقعات میں 51افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ، اکتوبر شہر میں ٹریفک حادثات میں پولیس اہلکار سمیت 89 افراد ہلاک ہوئے ، 13افراد کی لاشیں ملیں، کرنٹ سے 14 افراد ہلاک ہوئے ،ٹرین کی زد میں آکر 4 افراد لقمہ اجل بنے ، ڈوب کر بچوں سمیت 7افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر حادثات میں 13افراد ہلاک ہوئے۔

ماہ نومبر میں ٹریفک حادثات میں 77افراد لقمہ اجل بنے جبکہ ٹرین کی زد میں 3 افراد ہلاک ہوئے ،شہر کے مختلف مقامات سے 14 لاشیں ملیں، کرنٹ لگنے سے 9افراد ،ڈوب کر 5افراد،جھلس کر 2 افراد و دیگر حادثات و واقعات میں 15افراد جاں بحق ہوئے۔ یکم دسمبر سے 19 دسمبر تک کے دوران ٹریفک حادثات میں 54 افراد ہلاک و دیگر واقعات میں 32 افراد جاںبحق ہوئے۔

رواں سال خودکشی کے واقعات میں 160 افراد ہلاک

رواں سال شہر میں خودکشی کے واقعات میں160افراد ہلاک ہوئے ،تفصیلات کے مطابق ماہ جنوری میں خودکشی کے واقعات میں 5خواتین ، ایک تاجر ، ایک سیکیورٹی گارڈ سمیت 12 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ فروری میں ایف سی اہلکار ، خواتین اور ایک لڑکی سمیت16افراد نے خودکشیاں کی۔ ماہ مارچ 3خواتین سمیت 18 افراد نے خودکشی کی تھی جبکہ پرسرار طور پر 2 افراد نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا جب کہ ماہ اپریل میں خودکشی کے واقعات میں 5خواتین سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے۔

ماہ مئی میں خودکشی کے واقعات میں 8خواتین اورڈاکٹر سمیت20 افراد نے زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا، ماہ جون میں خودکشی کے واقعات میں 7خواتین سمیت14افراد ہلاک ہوئے۔ ماہ جولائی 4خواتین سمیت 13افراد نے خودکشیاں کی۔ ماہ اگست میں خودکشیوں کے واقعات میں 14افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ماہ اکتوبر میں بھی خواتین سمیت 12نے پھندا لگا کر خودکشیاں کی ۔ ماہ نومبر میں 12افراد نے خودکشی کی تھی جبکہ یکم دسمبر سے 19دسمبر تک کے دوران شہر میں خودکشی کے واقعات میں 6افراد اپنے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

 
Load Next Story