چینی انجینئر کی پراسرار گمشدگی 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

سپروائزر کی حثییت سے خدمات سرانجام دینے والا چینی ماہر جس کا نام لیو بتایا جاتا ہے پراسرار طور پرلاپتہ پایاگیا۔

سپروائزر کی حثییت سے خدمات سرانجام دینے والا چینی ماہر جس کا نام لیو بتایا جاتا ہے پراسرار طور پرلاپتہ پایاگیا۔ فوٹو: فائل

کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کہوٹہ پر کام کرنیوالے چینی انجینئر کی پراسرار گمشدگی پرمنصوبے پرکام کرنیوالوں اورسیکیورٹی سے متعلقہ 11 افراد کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

گمشدگی کی اطلاع پر چینی سفیر بھی سخت سکیورٹی میں کروٹ ہائیڈ رو پاور پروجیکٹ پہنچے اور اس مقام جہاں سے چینی ماہرغائب ہوا کا دورہ کیا اور دو گھنٹے سے زائد پروجیکٹ سائٹ پررہنے کے بعد واپس اسلام آبادروانہ ہو گئے تاہم چند دنوں میںکروٹ ہائیڈروپاورپروجیکٹ پر سکیورٹی لیپس کایہ دوسراواقعہ ہے۔


ذرائع کے مطابق پروجیکٹ پر کام کرنے والے ماہرین ٹنل کی کھدائی میں مصروف تھے کہ وہاں سپروائزر کی حثییت سے خدمات سرانجام دینے والا چینی ماہر جس کا نام لیو بتایا جاتا ہے پراسرار طور پرلاپتہ پایاگیا۔

 
Load Next Story