پی آئی اے نے پرانے انجن فروخت کرکے 27 کروڑ کما لیے
گراؤنڈ کیے گئے ائر بسA-310 طیاروں کے5 پرانے ناقابل استعمال انجن بیچے گئے
لاہور:
پی آئی اے نے پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے ایئر بسA-310 طیاروں کے5 پرانے ناقابل استعمال انجن فروخت کر کے 27 کروڑ روپے سے زائد حاصل کر لیے۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق انجن فروخت کرنے کے عمل میں پیپرا قواعد و ضوابط اور شفافیت کو مقدم رکھا گیا۔ 25 سے 30 سال پرانے ناقابل استعمال انجنوں کی فروخت کیلیے ملکی اور بین الاقوامی اخبارات میں ٹینڈر اشتہار دیے گئے جب کہ ان انجنوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی شعبہ انجینئرنگ کی استعداد کار بڑھانے میں استعمال کی جائے گی۔