ویرات انوشکا کے استقبالیہ میں وزیراعظم مودی کی شرکت

ویرات انوشکا کےریسیپشن(استقبالیہ) کی تقریب میں نریندرمودی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

انوشکااورویرات کوہلی 11دسمبر کو اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھےتھے؛ فوٹوفائل

ISLAMABAD:
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی دہلی میں منعقد ہونے والے ریسیپشن(استقبالیہ) کی شاندار تقریب میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی شرکت نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔



اداکارہ انوشکا شرما اورویرات کوہلی رواں ماہ 11 دسمبر کو اٹلی میں نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھےتھے۔



اس خبرکوبھی پڑھیں: ویرات اورانوشکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شادی میں تو بہت کم مہمانوں نے شرکت کی تھی لیکن ویروشکا نے اپنے چاہنے والوں سے وعدہ کیاتھا کہ وہ اپنی شادی کا ریسیپشن بھارت میں بہت ہی شاندار طریقے سے منائیں گے اور دونوں نے اپنا وعدہ نبھایا۔



گزشتہ روز ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے ریسیپشن کی تقریب نئی دہلی میں دربار ہال آف تاج ڈپلومیٹک انکلیومیں منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی کے طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے بھی شرکت کی اور دو نوں کو دو پھول بطور تحفہ دئیے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bc-Ya7aA9yD/"]

اس خبرکوبھی پڑھیں: ویرات انوشکا کی شادی کی ویڈیوز منظرعام پر آگئیں

نریندرا مودی کو دوروز قبل ویرات انوشکانے براہ راست شادی کا دعوت نامہ دیاتھاجس کی تصاویر مودی نے خود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔




ریسیپشن کے دوران ویرات اور انوشکا کسی شاہی جوڑے سے کم نہیں لگ رہے تھے۔ انوشکا سرخ اور سنہرے رنگ کی بنارسی ساڑھی میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔



جب کہ انہوں نے سونے کا خوبصورت گلوبند پہنا تھا جس کی مالیت میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 25 سے 30 لاکھ روپے ہے۔



اس خبرکوبھی پڑھیں: محمد عامر کی انوشکا اور ویرات کے لیے خوبصورت دعا

ویرات کوہلی بھی شیروانی میں کسی شہزادے سے کم نہیں لگ رہے تھے دونوں نے معروف بھارتی ڈیزائنر سبیا ساچی مکھرجی کے ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیے تھے۔



رپورٹس کے مطابق ڈیزائنر سبیا ساچی کا کہنا تھا کہ انوشکا شرما اپنے ریسیپشن کے دن سرخ کا لباس زیب تن کرنا چاہتی تھیں اور انہیں بھی لگتا ہے کہ بھارتی دلہن سرخ رنگ کے بغیر ادھوری لگتی ہے۔



واضح رہے کہ گزشتہ روز ویروشکا کی شادی کی نئی دہلی میں پہلی استقبالیہ تقریب تھی جب کہ دوسری تقریب ممبئی میں 26 دسمبر کو ہوگی۔





Load Next Story