نوازشریف سے امجدکھوسہ کی ملاقاتن لیگ میں شمولیت کااعلان

آزادرکن پنجاب اسمبلی کاجاتی عمرہ میں والہانہ استقبال،سیاسی...

آزادرکن پنجاب اسمبلی کاجاتی عمرہ میں والہانہ استقبال،سیاسی امورپر تبادلہ خیال فوٹو ایکسپریس

KARACHI:
مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ذوالفقارکھوسہ کے خاندان سے وسیع ہوتی خلیج کے بعد جنوبی پنجاب میں متبادل قیادت تیار کرنے کیلیے عملی کوششوں کا آغاز کردیا ہے، پہلی کامیابی کے طور پرڈیرہ غازی خان سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی اور ذوالفقار کھوسہ کے قریبی عزیزسردارامجد فاروق کھوسہ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیارکرلی،کھوسہ خاندان کی طرف سے بھی آئندہ ایک دوروزمیں آئندہ کی حکمت عملی کااعلان کیے جانے کاامکان ہے۔

بتایاگیا ہے کہ جاتی عمرہ رائیونڈ میں مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف سے سردارامجد فاروق کھوسہ نے ملاقات کی اورمسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پراعتمادکااظہارکرتے ہوئے غیر مشروط طورپرشمولیت کااعلان کیا۔امجد فاروق کھوسہ کووالہانہ اندازمیں خوش آمدیدکہاگیا اوران سے جنوبی پنجاب میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اطلاعات کے مطابق نوازشریف کی رمضان المبارک کاآخری عشرہ سعودی عرب میں قیام پذیر ہونے کی وجہ سے پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ہے۔

آئی این پی کے مطابق نوازشریف نے امجد کھوسہ کی پارٹی میں شمولیت کے بعد کہاکہ اصولی اور ایمانداری کی سیاست کی وجہ سے سیاسی اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،انھوں نے کہاکہ (ن) لیگ حکمرانوں کو کسی بھی صورت آئین، جمہوریت اور عدلیہ کے ساتھ گھنائونا کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی ۔

 
Load Next Story