بلی نے پی آئی اے کی پرواز رکوا دی

پائلٹ کی جانب سےخطرے کی اطلاع دینے پرطیارےکو ٹیکسی وے پر روک دیا گیا

پی آئی اے کی گوادر جانے والی پرواز پی کے 503 کو بلی کی موجودگی کے باعث روک لیا گیا، فوٹو: فائل

پی آئی اے کی کراچی سے گوادر جانے والی پرواز میں بلی کی موجودگی پر جہاز کو روانہ ہونے سے روک دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 503 مسافروں کو لے کر منزل پر جانے کے لیے تیار تھی کہ طیارے کو پائلٹ کی جانب سے خطرے کی اطلاع دینے پر ٹیکسی وے پر روک دیا گیا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز میں بچی کی پیدائش

طیارے کی تلاشی کے دوران معلوم ہوا کہ کاک پٹ میں بلی گھسی ہوئی ہے، بعد ازاں بلی کاک پٹ سے نکل کر کیبن میں چلی گئی۔ بلی کی موجودگی نے جہاز کے عملے کی دوڑیں لگوادیں تاہم کافی کوششوں کے بعدعملے نے بلی کو باہر نکالا جس کے بعد طیارے کو روانہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ جہاز کراچی سے گوادر روانہ ہونا تھا تاہم بلی کی جہاز میں موجودگی کے باعث پرواز کو منزل پر پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
Load Next Story