ایک سوال پوچھا تھا عمران ذاتیات تک پہنچ گئے شکیل اعوان

سادہ سوال تھا انھوں نے خیرات، صدقہ، فطرہ اور عطیات رئیل اسٹیٹ میں لگائے یا نہیں

سادہ سوال تھا انھوں نے خیرات، صدقہ، فطرہ اور عطیات رئیل اسٹیٹ میں لگائے یا نہیں, فوٹو آغا مہروز

ISLAMABAD:
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک شکیل اعوان نے کہاہے کہ ہم نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ایک سادہ سا سوال پوچھا ہے کہ انھوں نے پاکستان کے عوام کی طرف سے دی جانیوالی خیرات صدقہ فطرانہ اور عطیات کی رقم کو رئیل اسٹیٹ میں استعمال کیا ہے یا نہیں اس میںلڑائی والی کوئی بات ہی نہیں ہے۔

پروگرام کل تک میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ اس سوال کے جواب میں عمران خان نے الزام بازی کی سیاست شروع کردی اور بات ذاتیات تک پہنچ گئی ۔تحریک انصاف کو سیاست کا پورا حق ہے لیکن غریب عوام کی رقوم کے استعمال کا حساب دینا بھی عمران خان کا فرض ہے ۔


چوہدری نثار کے حوالے سے پٹواریوں سے منتھلی لینے کی بات انتہائی غلط ہے میں نے انعام اللہ نیازی کے گھر کا نمک کھایا ہے اور میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں ابھی عمران خان اسمبلی کا حصہ نہیں بنے اسلیے میاں نوازشریف ان کاجواب کیسے دے سکتے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما انعام اللہ نیازی نے کہاکہ مسلم لیگ ن عمران خان کو گنداکرنے کی بہت عرصے سے پلاننگ کر رہا تھا

1997 کے الیکشن میں ن لیگ کی ٹیم جس میں مشاہد حسین ،پرویزرشید،خلیل ملک مرحوم کے علاوہ چند صحافی بھی شامل تھے جن کا ٹاسک ہی یہ تھا کہ عمران خان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جائے انہوں نے پرانے میگزین اکٹھے کرلئے امریکا ایک وفد بھی بھیجا ۔عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ سیاسی پراسیس سے نکل کر نہیں آیا

اس کو بہت سی پرابلم پیش آرہی ہیں۔عمران خان نے نوازشریف کو مناظرے کا چیلنج کیا ہے جواب میں سلمان شہباز کو بھیج رہے ہیں ۔مسلم لیگ ن میں تمام سینئر لوگوں کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے اور جو کچھ وہ پرانے ورکروں کیساتھ کررہے ہیں وہ افسوسناک ہے ۔میں سمجھتا ہوں کہ میڈیا بھی اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے انجام نہیں دے رہا ۔
Load Next Story