روہت شرما نے ٹی 20 میں تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا

روہت شرما نے مجموعی طور پر 43 گیندوں پر 118رنز بنائے

روہت شرما سے قبل یہ کارنامہ جنوبی افریقی بیٹسمین ڈیوڈ ملر نے بھی انجام دے رکھا ہے ۔ فوٹو: فائل

بھارتی بیٹسمین روہت شرما نے ٹی 20 میں تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔


سری لنکا کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بھارت کے کھلاڑی روہت شرما نے 35 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنادی، انہوں نے مجموعی طور پر 43 گیندوں پر 118رنز بنائے، ان کی اننگز میں 12 چوکے اور10 چھکے شامل رہے۔

روہت شرما سے قبل اتنی ہی بالزپر یہ کارنامہ جنوبی افریقی بیٹسمین ڈیوڈ ملر نے بھی انجام دے رکھا ہے، انہوں نے یہ پرفارمنس رواں برس اکتوبر میں بنگلا دیش سے ہوم سیریز میں پیش کی تھی، بھارت نے 5 وکٹ پر 260 کا مجموعہ ترتیب دیا، یہ ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں مشترکہ طور پر دوسری بہترین پرفارمنس شمار ہوئی، ان سے قبل سری لنکا نے بھی کینیا کے خلاف 2007 میں 6وکٹ پر 260رنز بنا رکھے ہیں، آسٹریلیا نے 2016 میں پالے کیلی کے مقام پر میزبان سری لنکا کیخلاف 3 وکٹ پر 263رنز بناکر عالمی ریکارڈ اپنے قبضے میں کررکھا ہے۔
Load Next Story