انتخابات سے قبل فاٹا کا انضمام نہ ہوا تو جنون دکھائیں گے اسفندیار ولی خان
کپتان کو میانوالی میں بھی جگہ نہیں ملے گی، بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت نہیں مانتے، مرکزی صدر اے این پی
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ اگر آئندہ عام انتخابات سے قبل فاٹا کو خیرپختونخوا میں ضم نہ کیا تو اے این پی کے سرفروش اپنا جنون دکھادیں گے۔
اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے، ان حالات میں دانشمندی سے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے لیکن ہماری موجودہ حکومت وعدہ خلاف ہے لیکن ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر آئندہ عام انتخابات سے قبل فاٹا کو خیرپختونخوا میں ضم نہ کیا تو اے این پی کے سرفروش اپنا جنون دکھادیں گے اور سرخ ٹوپی کی طاقت سب کو معلوم پڑ جائے گی۔
اسفندیارولی خان نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر بنانا امریکی لوگوں کا پاگل پن تھا جس کا نتیجہ وہ خود دیکھ لیں گے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر گزشتہ روز سابق صوبائی سینئر وزیر اور قوم پرست رہنماء بشیر احمدبلور کی 5ویں برسی کے سلسلے میں وزیرباغ پشاور میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے کہ اس موقع پر اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور ، مرکزی جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔