پاکستان کو امریکی امداد کی ضرورت نہیں فضل الرحمن
آئندہ انتخابات میں یہودی لابی کو خیبرپختونخوا سے نکال کر باہر پھینک دیں گے،وفد سے گفتگو
WEST DES MOINES:
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکی امداد کی ضرورت نہیں۔
جے یو آئی ضلع مردان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور امریکا کو بھی ان قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے تاہم پاکستان کو امریکی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے۔
مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی نظام کے نفاذ کیلیے مذہبی جماعتوں کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے۔ آئندہ انتخابات میں یہودی لابی کو خیبرپختونخوا سے نکال کر باہر پھینک دیں گے۔