کراچی کے شاپنگ اسٹور میں کیڑے مار اسپرے سے ملازم جاں بحق
پولیس نے شاپنگ اسٹورکے منیجرسمیت تین افراد کوحراست میں لے لیا
نارتھ ناظم آباد میں واقع شاپنگ اسٹور میں کیڑے مار اسپرے کے باعث دم گھٹنے سے ایک ملازم جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع شاپنگ اسٹور میں انتظامیہ نے کیڑے مار اسپرے کرایا، جس سے ملازمین کی حالت غیر ہوگئی اوروہ اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچے جہاں یحیٰی نامی نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا جب کہ مزید چارملازمین کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے یحیٰی کی عمر 24 سال تھی اوروہ اپنے گھرکا واحد کفیل تھا، انتقال کی خبر ملتے ہی اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے، متوفی چاربہنوں اورچار بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس شاپنگ اسٹور پہنچی اورمنیجرسمیت تین افراد کو حراست میں لے کرتھانے منتقل کردیا۔