رینجرز کا آپریشن تیسر ٹاؤن میں ٹینس بال بم فیکٹری پکڑی گئی
بیشتر افراد کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ 13 افراد کو تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،
رینجرز نے سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹاؤن میں طویل آپریشن کے دوران13 افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
اسلحے میں ایل ایم جی،کلاشنکوف، مختلف اقسام کی رائفلیں ، ٹی ٹی پستول ، دھماکا خیز مواد اور ٹینس بال بم بھی شامل ہیں،رینجرز نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کے دوران ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں ٹینس بال بم اور کریکر بنائے جاتے تھے، حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز نے گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹاؤن میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات کردی گئی اس دوران علاقے میں ہر قسم کی آمدورفت مکمل طور پر بند رہی اور کسی کو بھی علاقے میں داخل ہونے یا علاقے سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی،رینجرز 4 گھنٹے طویل آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا ،آ پریشن میں لیڈی سرچر بھی شامل تھیں جبکہ موٹر سائیکل اسکواڈ اور کمانڈوز بھی آپریشن کا حصہ تھے،گھر گھر تلاشی کے دوران رینجرز نے13 افراد کو حراست میں لیا ۔
جبکہ مختلف اقسام کے 48 ہتھیار بھی برآمد کیے گئے،برآمد کیے گئے اسلحے میں ایل ایم جی ،کلاشنکوف ، ٹی ٹی پستول ، رپیٹر ، مختلف اقسام کی رائفلیں ، سیکڑوں گولیاں اور کارتوس سمیت دھماکا خیز مواد اور بڑی تعداد میں ٹینس بال بم بھی شامل ہیں، رینجرز نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن کے دوران ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں ٹینس بال بم اور کریکر بنائے جاتے تھے۔
آپریشن کے دوران بیشتر افراد کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ 13 افراد کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،رینجرز کے ترجمان میجر سبطین کے مطابق آپریشن میں 13 افراد کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے مختلف اقسام کے 48 ہتھیار برآمد کیے گئے جن میں کلاشنکوف ، ایل ایم جی ، مختلف رائفلیں ، پستول اور کارتوس اور راؤنڈ شامل ہیں۔