شردھا کپور فلم ’’عاشقی ٹو‘‘ میں جلوہ گر ہونے کیلیے تیار
عاشقی ٹو میں میرے کردار میں یہ خاص بات بھی ہے کہ اس سے مجھے اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع ملا ہے،شردھا کپور
لاہور:
بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کی نئی فلم'' عاشقی ٹو ''10مئی کو سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔موہت سوری کی اس میوزیکل لوسٹوری فلم میں ادیتی راؤ حیدری بھی اہم کردار میں جلوہ گرہورہی ہیں ۔
شگفتہ رفیقی کی کہانی کو ہدایتکار موہت سوری نے بڑی خوبصورتی سے فلمایا ہے ۔ا نہوں نے کہا ہے کہ نئی فلم کے کردار ہی فنکار کے کیرئیر کو بنانے اور بگاڑنے میں اہم ہوتے ہیں ،یہی سبب تھا کہ میں نے اچھی فلم کے ایک اچھے کردار کے لیے بڑی فلم ساز کمپنی سے معاہدہ توڑ کر نئی راہیں استوار کرلی ہیں اداکارہ نے فلم ''عاشقی ٹو ''کے لیے تین فلمیں چھوڑی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ یہ دور نوجوانوں کا ہے اور اس میں جو آگے بڑھنے کا حوصلہ رکھتے ہیں ان کی منزل آسان ہوتی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ وہ موہت سوری کی نئی ''عاشقی ٹو ''میں لیڈنگ لیڈی رول نبھارہی ہیں ۔اس فلم کی کہانی شگفتہ رفیقی نے لکھی ہے ۔جیت جی کا میوزک ہے ۔اس فلم میں میرے مدمقابل ادیتیہ رائے کپور ہونگے ۔اس رومانوی، ایکشن فلم کے لیے مجھے اپنے کردار میں ایک ایسی چیز نظر آئی جسے میں خوبی سے نبھاسکتی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں نئی فلموں کی بڑی آفرز ہورہی ہیں۔ ابھی0 201میں ہی فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تو مجھے تین بڑی فلموں میں اہم کردار مل گئے ۔اداکارہ نے بتایاکہ پاپا شکتی کپور کی پرفارمنس اپنی جگہ مگر میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر آگے بڑھ رہی ہوں ۔اپنے والد شکتی کپور کی فنکارانہ صلاحیتوں کی بھی معترف ہوں، انڈسٹری میں ان کا مقام ہے اس حوالے سے بھی لوگ میری عزت کرتے ہیں تاہم میں اپنے کام کی بنیاد پر اپنا وجود منوانا چاہتی ہوں۔
اپنے ہونے کی گواہی انڈسٹری کے نقادوں سے مانگوں گی ۔اس لیے میں نے ایسی فلمیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں میرے کردار کو سمجھنے میں کوئی مسئلہ نہ رہے۔ انھوں نے کہا کہ شائقین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنی پرفارمنس کو ہی بہتر بنانے کا عزم لے کر آئی ہوں۔ انھوں نے بتایا کہ نئی فلم ''عاشقی ٹو'' ممتاز ہدایتکار مہیش بھٹ کی 21سال قبل بنائی جانیوالی فلم ''عاشقی ''کا ہی سیکوئل ہے۔ اس فلم کے کردار میں یہ خاص بات بھی ہے کہ اس سے مجھے اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع ملا ہے۔ اس وقت اس فلم کی اداکارہ انو اگروال ایک نئی دریافت ہی تھیں اور اس کے ساتھ کام کرنے کرنیوالے ہیرو راہول رائے بھی نئے تھے مگر فلم کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرگئی۔
اس وقت فلم میں11 گیت شامل کیے گئے تھے اور یہ سبھی گانے مقبول ہوئے ۔اس فلم کو باربار دیکھا گیا تاہم سیکوئل فلم ''عاشقی ٹو ''میں دس گیت شامل کیے جارہے ہیں۔ شردھا کپور نے بتایاکہ رومانوی ایکشن فلم میں مرکزی کردار ملنے پر خوش ہوں،اس کے لیے بڑے پراجیکٹ کا معاہدہ منسوخ ہوا ہے جس کا کوئی رنج نہیں ہے ۔نئی فلموں میں اپنے کام پر توجہ دے رہی ہوں، فلم ''عاشقی ٹو ''کیرئیر کو ایک نیا موڑ دینے کا سبب بن سکتی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ میوزک پر بھی بڑی محنت کی گئی ہے،فلمم تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے ۔فلم کو رواں سال ہی ریلیز کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔اس کی تشہیری مہم کا بھی جلد آغاز کردیا جائے گا ۔ادھر ہدایت کار موہت سوری کا کہنا ہے کہ شردھا کپور ہی اس فلم کے لیے موزوں انتخاب تھا اس کے لیے فلم ساز مکیش بھٹ کی بھی اس حوالے سے میرے ساتھ مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے ۔
فلم کی کہانی بڑی دلچسپ ہے اور شردھا نے اپنا کردار انتہائی سلیقے سے نبھایا ہے، ان کی پرفارمنس کو یادرکھا جائے گا اور اچھے کردار ملتے رہیں گے۔ اداکارہ کی پرفارمنس میں نکھار آیا ہے ۔ان کی دلچسپی نے اس کردار کو بہت تقویت دی ہے جس پر اب یہ فلم منفرد بن کر شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں یقینی طور پر کامیاب رہے گی ۔اس فلم میں دس گیت شامل کیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 1990کی رومانوی فلم ''عاشقی ''کی طرح یہ بھی باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کریگی۔ واضح رہے کہ ممبئی میں مشہور اداکار شکتی کپور کے گھر پیدا ہونے والی اداکارہ شردھا کپور نے اپنی ابتدائی تعلیم جوہی کے جمنا بائی نرسری اسکول سے حاصل کی ۔
پھر بوسٹن یونیورسٹی میں داخلہ لیا جہاں سے شعبہ تھیٹرسٹیڈی میں ڈپلومہ حاصل کیا۔ اداکارہ شردھا کپور کی پہلی فلم 2010 میں ریلیز کی گئی ،اس فلم ''تین پتی ''میں شردھا نے بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ پرفارم کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ اس کے بعد 2011میں فلم ''لوکا تو اینڈ''کی ۔اس فلم پر اداکارہ کی عمدہ پرفارمنس پر انھیں بہترین اداکارہ کا اسٹار ڈسٹ اسکرین لائٹ ایوارڈ دیا گیا۔ بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ شردھا کپور کی پرفارمنس میں واقعی ایک سال میں ہی نکھار آیا ہے اور انھوں نے بڑا ایوارڈ جیت کر نئے چہروں میں اپنا ممتاز مقام بنالیا ہے۔ اداکارہ کی نئی فلم سے کئی طرح کی توقعات وابستہ کی جاسکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فنکار گھرانے کے افراد جلدی سیکھتے ہیں ۔
دریں اثناء اداکارہ کے تین آئٹم سانگز کے حوالے سے بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ ان میں شاردا کی پرفارمنس عمدہ رہی ہے اور انھیں گیتوں پر پرفارم کرنے کا سلیقہ بھی آتا ہے۔ ان کی آنیوالی فلموں میں یہی خوبی انھیں آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کر سکے گی۔ انھوں نے کہا کہ اداکارہ کی آنیوالی فلموں کے حوالے سے اچھی توقعات رکھی جاسکتی ہیں ۔