انتخابات ہی ملکی سالمیت کے ضامن ہیں محمد حسین محنتی
اقتدار میں آکر بلوچوں کا غصہ ٹھنڈا کریں گے اور قومی دھارے میں لائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات ہر لحاظ سے ملک اور قوم کیلیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
قوم نے اگر اپنے ووٹ کی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے درست فیصلہ نہ کیا تو ملک کا مستقبل غیر یقینی ہوجائے گا، وہ سرمست بلوچ قومی اتحاد کے چیئرمین حاجی غلام نبی بلوچ کی قیادت میں آنے والے مرکزی وفد سے ملاقات کر رہے تھے، ملاقات میں آئندہ انتخابات اور بلوچوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد میں عبدالمنان صلاحی، سردار زادہ عبداللہ افضل، محمد یاسین، محمد ایوب سرمستانی و دیگر شامل تھے، محمد حسین محنتی نے کہاکہ انتخابات ہی ملکی سالمیت کے ضامن ہیں ،حکومت نے بھی بلوچستان کو سوائے تسلی کے کچھ نہیں دیا، بلوچوں کو قومی دھارے میں واپس لانے کیلیے ضروری تھا کہ بلوچوں کے مجرم پرویز مشرف پر اکبر بگٹی کے قتل کا مقدمہ چلایا جاتا۔
انھوں نے کہاکہ اگر اقتدار میں آنے کا موقع ملا تو انشا اللہ بلوچوں کے غصے کو ٹھنڈا کرنے اور انھیں قومی دھارے میں لانے کیلیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے، انھوں نے بلوچوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلیے جماعت اسلامی کو ایک موقع ضرور دیں، وفد نے یقین دلایا کہ وہ اپنے فورم پر جائزہ لینے کے بعد آئندہ انتخابات میں اسی پارٹی کی حمایت کریں گے جو ملک و قوم کے لیے مخلص ہو۔