سلمان خان اور شلپا شیٹھی کے خلاف مقدمہ

سلمان خان اور شلپا شیٹھی کے خلاف نچلی ذات کے افراد کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ایف آئی آر درج کی گئی

مشتعل مظاہرین نے سلمان خان اور ان کی فلم کے پوسٹرز جلادیے۔ فوٹو : فائل

سلمان خان اور شلپا شیٹھی کے خلاف نچلی ذات کے افراد کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار سلمان خان اور شلپا شیٹھی ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ دونوں کے خلاف ممئبی کے اندھیری پولیس اسٹیشن میں نچلی ذات کے افراد کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ''ٹائیگر زندہ ہے''کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے


سلمان خان کے خلاف ایف آئی آر ری پبلکن پارٹی نے درج کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں اداکاروں نے ٹی وی شوز میں لفظ ''بھنگی'' استعمال کیا۔ سلمان خان نے ایک شو میں کترینہ کیف کے ساتھ لفظ 'بھنگی' منفی معنوں میں استعمال کیا جب کہ ایک دوسرے شو میں شلپا شیٹھی نے کہا کہ میں 'بھنگی' کی طرح دکھتی ہوں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے الفاظ کے استعمال سے انتہائی تکلیف اور دکھ ہوا ہے لہذا دونوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج

سلمان خان کی جانب سے متنازع لفظ استعمال کرنے کے بعد ان کی نئی فلم "ٹائیگر زندہ ہے" مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ فلم کی اسکریننگ کے پہلے ہی روز مشتعل مظاہرین نے سلمان خان اور ان کی فلم کے پوسٹرز جلادیے جب کہ دبنگ خان کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا گیا۔
Load Next Story