ن لیگ میں جوڑ توڑ جاری وزیراعلیٰ کا جعفر لغاری سے رابطہ

سیف الدین کھوسہ کی ن لیگ میں رہنے کی توقع،اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان

سیف الدین کھوسہ کی ن لیگ میں رہنے کی توقع،اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان

PESHAWAR:
ذوالفقار کھوسہ اور سابق وزیراعلیٰ دوست محمد کھوسہ کے مسلم لیگ (ن) سے استعفوں کے بعد پید ہونیوالی سیاسی صورتحال کے تناظر میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈیرہ غازیخان سے اہم سیاسی شخصیات لاہور پہنچ گئیں۔


ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری سے رابطہ کرکے انہیں دعوت دی۔ ادھر ذوالفقار کھوسہ کے ناراض بڑے بیٹے ایم این اے سیف الدین کھوسہ موجودہ صورتحال میں بالکل خاموش ہیں اور اپنے آئندہ لائحہ عمل کیلیے صدرآصف زرداری کی بہن فریال تالپور سے ملاقات کرچکے ہیں جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ بھی ان سے رابطہ میں ہیں۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف سردار سیف الدین کھوسہ کو ضلع میں اہم ذمہ داری سونپ سکتے ہیں کیونکہ انہوں نے تاحال پارٹی اور قیادت کے ساتھ مکمل وابستگی کا پیغام دیا ہے اور مستقبل میں امجد فاروق کھوسہ کے ساتھ ملکر ضلع میں مسلم لیگ (ن) کو آرگنائز کرسکتے ہیں۔ اسی طرح سنیٹر سردار محسن لغاری جنہیں منتخب کرانے میں مسلم لیگ (ن) کا بڑا کردار ہے کو بھی ن لیگ میں لانے کے لیے لیگی حلقے متحرک ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story