لوڈشیڈنگ اے این پی کا سخت لائحہ عمل اختیار کرنے پر غور

وزارتیں چھوڑنے اورحکومت سے الگ ہونے کا آپشن استعمال کیا جا سکتا ہے،ذرائع

وزارتیں چھوڑنے اورحکومت سے الگ ہونے کا آپشن استعمال کیا جا سکتا ہے،ذرائع

ABBOTABAD:
عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے میںجاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف سخت لائحہ عمل اختیارکرنے پر غور شروع کردیاہے۔معلوم ہواہے کہ اے این پی دو تجاویز پرغورکررہی ہے جن میںسے ایک تجویزکے مطابق مرکز میںحکومت سے الگ ہوئے بغیرصرف وزارتوںسے استعفے دے دیئے جائیںاورصوبے میں لوڈشیڈنگ کامسئلہ حل ہونے پراستعفے واپس لے لیے جائیںجبکہ دوسری تجویز کے تحت مرکز میںحکومت سے الگ ہونے پر غور کیا جا رہا ہے


جس میںعلیحدگی سے قبل صدر زرداری سے حتمی بات کرنااور اس کے بعد حکومت سے الگ ہونا شامل ہے،دونوں تجاویزپریکے بعد دیگرے عملدرآمد بھی زیرغور ہے۔ اے این پی ذرائع کاکہناہے کہ جلدحتمی فیصلہ کیاجائیگا،ذرائع نے بتایا کہ 9 اگست کو اے پی سی کے انعقادکے بعد صورتحال واضح ہونا شروع ہو جائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story