13ویں قومی اسمبلی کے 50 سیشنز بھی ایک نیا ریکارڈ

5 بجٹ منظور کیے، 2 قائد ایوان 2 اپوزیشن لیڈر رہے،صدر نے 5بار خطاب کیا

5 بجٹ منظور کیے، 2 قائد ایوان 2 اپوزیشن لیڈر رہے،صدر نے 5بار خطاب کیا فوٹو: فائل

13 ویں قومی اسمبلی ہفتے کی رات 12 بجے تحلیل ہو گئی ہے ۔

سابق13 ویں قومی اسمبلی کے 50 سیشنز ہوئے جو ایک نیا ریکارڈ ہے ۔اجلاسوں کے مجموعی دن 666 ، اصل ایام کار کا دورانیہ 521 دن رہا ،پہلی اسمبلی ہے جس نے پانج بجٹ منطور کے ہیں 13مشترکہ اجلاس ہوئے ان میں پانچ صدارتی خطاب کے بارے میں مجلس شوریٰ کی مشترکہ نشستیں بھی شامل ہیں۔

اسی طرح سابق 13 قومی اسمبلی نے 134بلز منظور کیے ان میں 19پرائیویٹ بلز شامل ہیں 85قراردادیں منظور کی گئیں، بیشتر بلز اور قراردادیں اتفاق رائے سے منظور کی گئیں۔ وزیراعظم اور اسپیکر کو 13 قومی اسمبلی بھجوائی گئی۔




پارلیمانی و سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13ویں قومی اسمبلی میں دفاعی بجٹ کی تفصیلات پیش کی گئیں، منطور 85قراردادوں میں 43حکومتی اور 42مختلف جماعتوں کے اراکین نے پیش کی تھیں قومی اسمبلی میں 5 سال کے دوران مجموعی طور پر427بلز پیش ہوئے ان میں 222حکومتی اور 205 پرائیویٹ ممبرز بلز شامل ہیں۔

قومی اسمبلی نے 18ویں ،19ویں اور 20ویں 3 آئینی ترامیم منظور کیں۔ 13 ویں قومی اسمبلی نے اجلاسوں کی گولڈن جوبلی کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے ۔ سید یوسف رضا گیلانی ، راجا پرویز اشرف دو قائد ایوان رہے ۔ اسی طرح چوہدری پرویز الہی، چوہدری نثار علی خان ، دو قائد حزب اختلاف دیکھے ، عسکری قیادت نے ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی دفعہ اس پارلیمنٹ کو دو بار قومی سلامتی اور دفاع کے معاملے پر بریفنگ دی۔ آزاد خارجہ پالیسی پر 13نکاتی متفقہ قرار داد منظور کرتے ہوئے رہنما اصول وضع کیے ۔ صوبائی خود مختاری میں پیش رفت اور آزاد و خود مختار الیکشن کمیشن کی تشکیل کو یقینی بنایا۔

Recommended Stories

Load Next Story