پارلیمنٹ کے5سال مکمل ہوناجمہوریت کے لیے نیک شگون ہےرابطہ کمیٹی
پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں جمہوریت کی گاڑی اپنی پٹڑی پرمستقل نہ چل سکی, رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کے5سال پورے ہونامثبت اورجمہوری عمل کے تسلسل کیلیے نیک شگون ہے۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں جمہوریت کی گاڑی اپنی پٹڑی پرمستقل نہ چل سکی اورکوئی بھی جمہوری حکومت اپنے5سا ل پورے نہ کرسکی ۔
لیکن یہ امرخوش آئندہے کہ موجودہ اسمبلی نے اپنے 5سال پورے کیے ہیں،موجودہ حکومت کی جانب سے اپنے5سال پورے کرنے کے خوش کن دعوے اپنی جگہ لیکن اگرایم کیوایم5سال کے دوران کڑے اورآزمائش کے وقت میں حکومت کاساتھ نہ دیتی توحکومت اپنی مدت پوری نہ کرپاتی اورآج وہ جمہوری دورکے 5سال پورے ہونے کاکریڈٹ نہ لے پاتے۔