ایفی ڈرین کیسخوشنودلاشاری وعدہ معاف گواہ بننے پرراضی

ملزم نامزدہونے پربیرون ملک فرار ہو گئے تھے،اے این ایف کی ٹیم نے رابطہ کرکے آمادہ کیا

وفاق اور چاروں صوبوں میں نگراں حکومت بننے کے بعدواپس آکربیان ریکارڈکرائینگے،ذرائع فائل فوٹو

ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ کیس میں اشتہاری قراردیے جانے والے سابق سیکریٹری ہیلتھ خوشنوداخترلاشاری کواینٹی نارکوٹکس فورس نے وعدہ معاف گواہ بنانے کیلیے راضی کرلیاہے۔

سابق سیکریٹری ہیلتھ اس مقدمے میں ملزم نامزدہونے کے بعدبیرون ملک فرارہوگئے تھے،اے این ایف کی ٹیم نے بیرون ملک جاکران سے خصوصی طورپررابطہ کیاجس میں اے این ایف ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری ہیلتھ وعدہ معاف گواہ بننے پرتیارہوگئے ہیں۔




وفاق اورچاروں صوبوں میں نگران حکومتوں کے قیام کے بعدوہ واپس آجائیں گے اوراسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اے این ایف کی عدالت میں ان کابطوروعدہ معاف گواہ بیان ریکارڈ کرایا جائے گا۔رائع کے مطابق اس بیان میں سابق سیکریٹری ہیلتھ سابق وزیراعظم اوران کے بیٹے کے ایفی ڈرین کے کوٹہ کے اجرا کیلیے دباؤکی تصدیق کرینگے۔

Recommended Stories

Load Next Story