قومی اسمبلی تحلیلصوبہ بہاولپورجنوبی پنجاب کا بل داخل دفترہوگیا

نئی پارلیمنٹ کوازسر نواس معاملے پر کام کرنا ہوگا، بل سینیٹ منظور کرچکی تھی

قومی اسمبلی میں پیش نہ کیا جا سکا،نئے صوبے کے بل سمیت تمام زیرالتواامور داخل دفتر فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی تحلیل پر پنجاب میں ''صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب'' کے قیام کا آئینی بل ''لیپس'' (داخل دفتر) ہو گیا۔

نئی پارلیمنٹ کو ازسر نو اس معاملے پر کام کرناہوگا۔ صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کے قیام کیلیے سینیٹ نے6 مارچ 2013کوآئین میں 24ویں ترمیم کا بل دوتہائی اکثریت سے منظورکیا تھا اوراگلے روز اسے قومی اسمبلی کوبھجوادیا تھا تاہم حکومت کو ایوان میں دو تہائی ارکان اکٹھے کرنے کے سلسلے میں مشکلات درپیش رہیں جس کے باعث 24ویں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش نہ ہوسکا۔




16مارچ کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ ہی نئے صوبے کے بارے میں 24ویں آئینی ترمیم سمیت تمام زیرالتوا بزنس لیپس ہوگئے۔ صوبے کے قیام بارے آئین میں ترمیم کے لیے نئی پارلیمنٹ کودوبارہ سے اس کام کا آغاز کرنا ہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story