چین میں طوفان نے تباہی مچادی ہزاروں گھر تباہ لاکھوں افراد متاثر

سائولا اور ڈیمرے طوفانوں سے7 صوبوں میں تباہی، ساحلی علاقے بری طرح متاثر ہوئے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں

سائولا اور ڈیمرے طوفانوں سے7 صوبوں میں تباہی، ساحلی علاقے بری طرح متاثر ہوئے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ فوٹو اے ایف پی

چین میں آنے والے 2 طوفانوں سائولا اور ڈیمرے نے ملک کے7 صوبوں میں تباہی پھیلادی، خاص طور پر ساحلی علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، چین کے ساحلی علاقوں میں اس سال آنے والے نویں طوفان سائولا کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 6 افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ ہوگئے ہیں،


اس کے ساتھ ساتھ 13لاکھ افراد کو گھر چھوڑنا پڑا۔ ملک کے شمالی مشرقی علاقے میں طوفان ڈیمرے نے بھی تباہی مچائی ہوئی ہے۔ ان علاقوں میں اس سال آنے والا یہ دسواں طون تھا جس سے 10 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، طوفان سے 10 ہزار سے زیادہ مکانات تباہ ہوگئے جبکہ 17 ہزار سے زیادہ کو نقصان پہنچا۔ ان علاقوں میں 83 دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور 13 ہزار ہیکٹر پر فصلیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story