افغانستان میں مداخلت نہ کرنے والا پاکستان تاقیامت رہیگا اچکزئی
امن خوبصورت لفظ ہے مگر اس کیلیے بنیادی شرط انصاف ہے، سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی.
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں بلوچ، پشتون ، پنجابی، سرائیکی اور سندھی اقوام کو ان کی سرزمین اور وسائل پر اختیار دیا جاتا ہے اور افغانستان میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جاتی تو ایسا پاکستان قیامت تک رہے گا اور ہم انھیںزندہ آباد کہیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوب خان کے خلاف بننے والی تحریک میں شامل بلوچ ، پنجابی ، بنگالی ، سندھی اکابرین کا یہ تحریری معاہدہ تھا کہ ون یونٹ کی بحالی کے بعد زبان، ثقافت کی بنیاد پر صوبے تشکیل دیے جائیں گے لیکن ایسا نہ ہوا۔
افسوسناک بات یہ ہے کہ بلوچستان کے پشتونوں کے ساتھ ظلم یہ ہوا کہ انھیں بلوچ بھائیوں کے ساتھ ایک صوبے میں شامل کیا گیا، اس غیر سیاسی اور غیر فطری شمولیت کو ہم نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔ امن اگرچہ ایک خوبصورت لفظ ہے مگر اس کے لیے بنیادی شرط انصاف ہے، اگر انصاف نہ ہو تو دنیا کا کوئی بھی نظام نہیں چل سکتا۔