پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان عبدالواسع ترین کو بازیاب کرالیا گیا
واسع ترین کو27 فروری کو اسلام آباد جاتےہوئے ژوب کے قریب سے اغواء کیا گیا تھا۔
پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان عبدالواسع ترین کو 18 روز بعد بازیاب کرالیا گیا۔
پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان واسع ترین کواغواء کے 18 روزبعد ڈیرہ اسماعیل خان سےبازیاب کرالیا گیا، واسع ترین کو27 فروری کو اسلام آباد جاتےہوئے ژوب کے قریب سے اغواء کیا گیا تھا، ان کے اغوا کے خلاف وکلاء برادری نے احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا، دوسری جانب تاجر برادری نے بھی عبدالواسع ترین کےاغواء کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی، اس دوران پولیس اور قبائلی رہنماواسع ترین کی بازیابی کے لئے کوششیں کرتےرہے۔
واسع ترین کی بازیابی کے حوالے سے متضاد اطلاعات مل رہی ہیں، کہا جارہا ہےکہ اغواءکاروں نے بھاری تاوان کی ادائیگی کے بعد انہیں رہا کیا ہے۔