نبیل گبول نے ایم کیو ایم میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا
پیپلز پارٹی کی حکومت میں لیاری کو تباہ کیا گیا لیکن اب ایم کیوایم میں شامل ہوکرلیاری کےعوام کی خدمت کروں گا،نبیل گبول
لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
کراچی میں ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ان کی کئی نسلیں لیاری کے عوام کی خدمت کرچکی ہیں۔ وہ پہلی بار محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ 1988 میں نائن زیرو آئے تھے۔ جس کے بعد سے نائن زیرو انہیں ہمیشہ اپنا گھر لگتا ہے۔ وہ 25 سال پیپلز پارٹی میں رہے لیکن آج پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے کیونکہ آج کی پیپلز پارٹی بینظیر بھٹوکی پیپلز پارٹی نہیں رہی، انہیں موجودہ پیپلز پارٹی کی پالیسیوں پرشدید تحفظات ہیں۔ انہیں 2008 کے انتخابات کے لئے بے نظیر بھٹو نے ٹکٹ دیا تھا،اس لئے اسمبلی کی معیاد مکمل ہونے تک انہوں نے پارٹی سے وفاداری جاری رکھی۔
نبیل گبول نے کہا کہ لیاری کے عوام پیپلز پارٹی کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں گزشتہ 3 سال سے وہ پارٹی قیادت کو آگاہ کررہے تھے لیکن ان کی ایک بھی نہ سنی گئی اور انہیں مسلسل نظر انداز کیا گیا۔ ایم این اے ہونے کے باوجود وہ شاہ زیب قتل کیس کی ایف آئی آر تک نہ درج کراسکے ایسی صورت میں وہ پیپلز پارٹی میں شامل نہیں رہ سکتے تھے۔
پیپلز پارٹی کے سابق رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں لیاری کو تباہ کیا گیا لیکن اب وہ ایم کیوایم میں شامل ہوکر لیاری کے عوام کی خدمت کریں گے اور الطاف حسین کو یقین دلاتے ہیں کہ مل کرکام کریں گے اور سازشی عناصر کاخاتمہ کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وہ نبیل گبول کی ایم کیو ایم میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ کراچی میں رہنے والے افراد کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں، نبیل گبول کی شمولیت سے سندھ کے عوام کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیاں ختم کرنے میں مدد ملے گی۔