انتخابات قابل اعتماد اور قابل قبول عبوری حکومت کے تحت ہونے چاہیے منور حسن

الیکشن کمیشن نے کراچی کے ووٹر لسٹوں اور ڈی لیمیٹیشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کیا، منور حسن۔

الیکشن کمیشن نے کراچی کے ووٹر لسٹوں اور ڈی لیمیٹیشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کیا، منور حسن۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا کہ انتخابات قابل اعتماد اور قابل قبول عبوری حکومت کے تحت ہونے چاہیے، نتیجہ جو بھی ہو انتخابات صاف اور شفاف ہونے چاہئے۔



گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی کہا کہ انتخابات قابل اعتماد اور قابل قبول عبوری حکومت کے تحت ہونے چاہئیں، لوگوں کے دلوں میں ملک کے مشکل حالات کے باعث بڑھاس موجود ہے اس کے نکلنے کا کوئی انتظام ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن نے جو موقف اختیار کیا ہے بلکل اسی طرح انتخابات کو ایک لمحے کےلئے بھی ملتوی نہیں ہونے دیا جائے گا اور ہمیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ کسی بھی معاشرے کے اندر انتخابات کے نہ ہونے سے ہونا بہتر ہے، انتخابات کے نہ ہونے سے مصنوعی قیادت ابھرتی اور نئے رنگ لےکر پرانے شکاری میدان میں آتے ہیں۔


سید منور حسن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کراچی کے ووٹر لسٹوں اور ڈی لیمیٹیشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کیا جس کا ہمیں بہت افسوس ہے، اس کے باوجود الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کیا ہے۔


ڈاکٹر عبدلقاریر خان اور ان کے پارٹی کے حوالے بات کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ ڈاکڑ قدیر نے پاکستان کو ایٹم بم سے آرستہ کیا، انہوں نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور ڈاکڑ قدیر کی جماعت مل کر آگے چلیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story