47ارب کی ٹیکس چوری قائمہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
چیئرمین فیڈرل بورڈ، چیئرمین پی ٹی اے اور وزارت قانون کو وضاحت کیلیے طلب کر لیا گیا
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے5 موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے 47 ارب روپے کی ٹیکس کی چوری کے تنازع پر چیئرمین فیڈرل بورڈ ، چیئرمین پی ٹی اے اور وزارت قانون کو آج طلب کر لیا ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری برجیس طاہر اجلاس کی صدارت کرینگے۔ اجلاس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے معاملے پر موبائل فون کمپنیوں کو ہراساں کرنے کا جائزہ لیا جائیگا۔
کمیٹی اس معاملے کی تہہ تک پہنچنا چاہتی ہے اس لیے تمام فریقوں سے بریفنگ لی جا رہی ہے۔ آخر میں کمیٹی ذمے داروں کا تعین کر کے حکومت کو سفارشات دیگی۔
کمیٹی اس معاملے کی تہہ تک پہنچنا چاہتی ہے اس لیے تمام فریقوں سے بریفنگ لی جا رہی ہے۔ آخر میں کمیٹی ذمے داروں کا تعین کر کے حکومت کو سفارشات دیگی۔