نگران سیٹ اپ کے حوالے سے ڈیڈلاک جلد ختم ہو جائے گا چوہدری شجاعت

پنجاب حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سانحہ بادامی باغ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دے، چوہدری شجاعت

پنجاب حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سانحہ بادامی باغ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دے، چوہدری شجاعت۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے حوالے سے ڈیڈلاک جلد ختم ہو جائے گا اور جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔


سانحہ بادامی باغ کے متاثرین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے دئیے گئے دونوں نام بہترین ہیں اور مسلم لیگ (ن) کو ان ناموں پر غور کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سانحہ بادامی باغ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں، چوہدری شجاعت حسین کے ہمراہ مشاہد حسین سید اور اکرم گل نے بھی بادامی باغ کا دورہ کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story