پارلیمنٹ سابق وزیراعظم گیلانی کی نااہلی کے بعد کئے گئے اقدامات کو قانونی شکل نہ دے سکی

زرداری نے گیلانی کے بطور وزیراعظم کئے گئے تمام اقدامات کو قانونی تحفظ دینے کے لئے آرڈیننس جاری کیا تھا۔

زرداری نے گیلانی کے بطور وزیراعظم کئے گئے تمام اقدامات کو قانونی تحفظ دینے کے لئے آرڈیننس جاری کیا تھا۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے ساتھ ہی حکومت کو ایک نئے آئینی بحران کا سامنا ہے، پارلیمنٹ سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کی نااہلی کے بعد کئے گئے اقدامات کو قانونی شکل نہ دے سکی۔


سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد صدر آصف علی زرداری نے ان کے 26 اپریل سے 19 جون 2012 تک بطور وزیراعظم کئے گئے تمام اقدامات کو قانونی تحفظ دینے کے لئے آرڈیننس جاری کیا، بعد ازاں قومی اسمبلی نے 19 نومبر 2012 کو آرڈینینس کی منظوری دیتے ہوئے بل سینٹ سیکریٹریٹ کو بھجوادیا تھا، لیکن سینٹ نے 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود اس بل کو منظورنہ کیا اور یوں آئین کے آرٹیکل 46 کی شق 3 کے تحت قومی اسمبلی تحلیل ہوتے ہی یہ بل ختم ہوگیا ۔

Recommended Stories

Load Next Story