غیر سرکاری تنظیم نے لیاری کی گلی نمبر 10 میں رنگ بکھیر دیے
لوگ یہاں آ کر سیلفیاں بنارہے ہیں، رہائشی
غیرسرکاری تنظیم نے رنگ وروغن اور دلکش نقش ونگار بناکر لیاری کی گلی نمبر 10کی حالت ہی بدل ڈالی جب کہ لوگ دور دور سے دیکھنے کیلیے آنے لگے۔
غیر سرکاری تنظیم کرن فاؤنڈیشن نے رنگ بکھیرتے ہوئے لیاری کے علاقے بغدادی کی گلی نمبر 10 میں اینٹیں لگاکر پکا فرش بنایا اوراسے ایک ماڈل گلی میں تبدیل کردیا،گلی کے گھروں کی بیرونی دیواروں پر ٹائلز لگائے، دیواروں کو مختلف رنگوں سے رنگ دیا اوردلکش نقش ونگار بنائے ہیں،اپنی گندی گلی کی یہ حالت دیکھ کربچے توخوشی سے پھولے نہیں سما رہے اورانھوں نے تصاویر اور سیلفیاں بنانا شروع کردی ہیں۔
اہل محلہ کاکہنا ہے کہ ہم برسوں سے یہاں رہ رہے ہیں، لیاری کی گلیاں گندگی، کچرا،سیورج کے پانی سے بھری رہتی تھی متعدد بارچیئرمین اور وائس چیئرمین کومطلع کیا کہ گلی کی صفائی کرائی جائے لیکن کسی نے مسئلہ حل کرنے پرتوجہ نہیں دی، مہمان جب ملنے آتے تھے تو گندی گلیوں کودیکھ کر ہمیں شرمندگی ہوتی تھی مگراب غیرسرکاری تنظیم کرن فاؤنڈیشن نے اس گلی کی حالت کوہی بدل ڈالاہے،اب جو بھی گلی سے گزرتا ہے وہ اس کی خوبصورتی ،رنگ وروغن اوردلکش نقش نگاردیکھ کررک جاتا ہے جب کہ لوگ دور دورسے گلی کی خوبصورتی کودیکھنے کیلیے آ رہے ہیں۔
گلی کی رہائشی شمع نے ایکسپریس کوبتایا کہ لوگ یہاں آ کر سیلفیاں بنارہے ہیں دوسری گلیوں کے مکین کہتے ہیں کہ شمع آنٹی آپ کی گلی تو بہت خوبصورت لگ رہی ہے کاش ہماری گلی بھی ایسی ہوجائے۔
غیرسرکاری تنظیم کی ایڈمنسٹریشن انچارج صائمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے لیاری کو ایک نئی پہچان دینے کی کوشش کی ہے اورہماری یہ کوشش اسی سلسلے کی کڑی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ لیاری کی شناخت تبدیل کی جائے۔