بجلی پیداوار 10501 شارٹ فال 225 میگاواٹ رہ گیا

تقسیم کارکمپنیاں ضروریات کے برعکس8777 میگاواٹ وصول کررہی ہیں۔

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی 641میگاواٹ وصول کررہی ہے جبکہ اس کی ضروریات 1027 میگاواٹ ہے۔ فوٹو: فائل

ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 10501 میگاواٹ ہوگئی ہے جبکہ اوسط طلب 10276 میگاواٹ ہے۔


پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق پشاور الیکڑک سپلائی کمپنی(پیسکو) کی اوسط طلب 2 ہزار 37میگاواٹ ہے اوروہ سی پی پی اے سے ایک ہزار 482میگاواٹ وصول کر رہی ہے،قبائلی علاقوں کوبجلی فراہم کرنیوالی کمپنی (ٹیسکو) کی اوسط طلب 169 میگاواٹ ہے اور کمپنی 93میگاواٹ بجلی وصول کر رہی ہے جب کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی کی اوسط طلب977 میگاواٹ اور وصولی 931میگاواٹ ہے۔

ادھر گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی ( گیپکو) کی طلب 844 میگاواٹ ہے جبکہ وہ اپنی ضروریات سے 14 میگاواٹ کم وصول کر رہی ہے،سکھر الیکٹرک پاور کمپنی اور حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کی بجلی کی طلب بالترتیب 534 اور468 میگاواٹ اوروصولی بالترتیب378 اور 363میگاواٹ ہے، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی 641میگاواٹ وصول کررہی ہے جبکہ اس کی ضروریات 1027 میگاواٹ ہے۔
Load Next Story