فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کی حمایت کرتے ہیں بلوچستان حکومت

امید ہے مخالفت کرنے والے اپنی ضد چھوڑ دیں گے، ترجمان بلوچستان حکومت

امید ہے مخالفت کرنے والے اپنی ضد چھوڑ دیں گے، ترجمان بلوچستان حکومت، فوٹو: فائل

ROME:
بلوچستان حکومت نے فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم کرنے کی حمایت کی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ امید ہے مخالفت کرنے والے اپنی ضد چھوڑ دیں گے۔

منگل كو كوئٹہ پریس كلب كے سامنے فاٹا كے نوجوانوں كی دستخطی مہم كے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ فاٹا كے نوجوانوں كی طرف سے فاٹا كو خیبر پختونخوا میں ضم كرنے كی مہم كی مكمل حمایت كرتے ہیں ،امید ہے كہ مخالفت كرنے والے اپنی ضد چھوڑ كر فاٹا كے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے كی حمایت كریں گے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام عوام کی دیرینہ خواہش ہے، پرویز خٹک

انوار الحق كاكڑ نے كہا كہ عرصہ دراز سے فاٹا كے عوام خیبر پختونخوا میں ضم ہونے كے لیے تحریك چلارہے ہیں ، میں فاٹا كے نوجوانوں كی طرف سے چلائی جانے والی اس تحریك كی مكمل حمایت كرتا ہوں بلكہ اخلاقی طور پر جو بھی مدد درکار ہے میں ان كی مدد كے لیے تیار ہوں۔

ایك سوال كے جواب میں انہوں نے كہا كہ جو لوگ فاٹا كو الگ صوبہ بنانے كی حمایت كررہے ہیں انہیں چاہیے كہ وہ فاٹا میں جاكر مہم چلائیں، پورے ملك میں فاٹا كے نوجوانوں نے دستخطی مہم كا آغاز كردیا ہے اس سے واضح ہوگیا ہے كہ فاٹا كے نوجوانوں كی رائے ہے كہ فاٹا كو خیبر پختونخوا میں ضم كیا جائے۔
Load Next Story