رواں مالی سال 1402ارب روپے کے ترقیاتی فنڈزجاری

سوشل سیکٹر کے 546.8 ارب روپے مالیت کے 671ترقیاتی منصوبوں کیلیے مجموعی طور پر 143.7ارب روپے مختص کیے گئے ہیں

اعداوشمار میںبتایا گیا ہے کہ منصوبہ بندی کمیشن نے مقامی وسائل سے مختص کردہ260ارب روپے میں سے22 فروری 2013تک مجموعی طور پرایک کھرب 40ارب 20 کروڑ روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

موجودہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2012-13 کے دوران اپنی حکومت کے خاتمے سے ایک دن پہلے تک(پندرہ مارچ) پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی پی)کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلیے مجموعی طور پر ایک کھرب 40ارب 20 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

اس ضمن میں منصوبہ بندی کمیشن کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے رواں مالی سال 2012-13 کیلیے وفاقی پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی پی)کے تحت2933.8 ارب روپے مالیت کے 1083 ترقیاتی منصوبوں کیلیے رواں مالی سال 2012-13 میں پاکستانی روپے میں مجموعی طور پر 260 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ اس کے علاوہ 100 ارب روپے غیر ملکی امداد سے حاصل ہونگے جبکہ پی ایس ڈی پی کی مد میں مجموعی طور پر 360 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔


اعداوشمار میںبتایا گیا ہے کہ منصوبہ بندی کمیشن نے مقامی وسائل سے مختص کردہ260ارب روپے میں سے22 فروری 2013تک مجموعی طور پرایک کھرب 40ارب 20 کروڑ روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2011-12کے وفاقی پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی پی) کے تحت انفرااسٹرکچر سیکٹر کے 2346.4 ارب روپے مالیت کے344 ترقیاتی منصوبوں کیلیے مجموعی طور پر 203.4 ارب روپے مُختص کیے گئے ہیں جن میں سے 74ارب 80کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

جبکہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں سوشل سیکٹر کے 546.8 ارب روپے مالیت کے 671ترقیاتی منصوبوں کیلیے مجموعی طور پر 143.7ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے61ارب روپے جاری کیے گئے ہیں علاوہ ازیں وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت 68متفرق ترقیاتی منصوبوں کیلیے مجموعی طور پر 40.6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، تاہم متفرق منصوبوں کیلیے ابھی تک ایک ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں جبکہ ایرا کیلیے مختص کردہ 10 ارب روپے میں سے اب تک مجموعی طور پر 2 ارب80 روپے جاری کیے گئے ہیں۔
Load Next Story